ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روہنگیا کیمپوں میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا امکان

روہنگیا کیمپوں میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا امکان

Mon, 25 Sep 2017 22:49:50    S.O. News Service

میانمار،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عالمی ادارہء صحت نے متنبہ کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں حفظان صحت کی صورت حال مخدوش ہے۔ اس باعث ان کیمپوں میں مقیم لاکھوں افراد کو ہیضے کی وبا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں ہیضے کی وباء4 پھوٹنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس وبا سے کیمپوں میں مقیم بچے اور کمزور افراد کو شدید صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوکس بازار کے قریب قائم کیمپوں میں صفائی ستھرائی کم اور غلاظت و گندگی سمیٹنے کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے چار لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر عارضی خیموں سے بنائے گئے کْل اڑسٹھ کیمپ ہیں۔ ان کیمپوں کو حالیہ بارشوں کے دوران بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ خیموں میں مقیم افراد کو کیچڑ اور بدبو دار پانی کے پہلو میں گزر بسر کرنا پڑی تھی۔میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے والے چار لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔عالمی ادارہء صحت کے مطابق ان کیمپوں میں خوراک، ادویات اور صاف پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے ہی ہیضے کی وباء پھوٹتی ہے۔ بنگلہ یش کے محکمہ? صحت کے نائب سربراہ عنایت حسین نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا محکمہ اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ کوئی وبائی صورت حال نہ پیدا ہو سکے۔چند روز قبل بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے بھی ایسا انتباہ جاری کیا تھا۔ اس تنظیم نے کہا تھا کہ روہنگیا کیمپوں میں صحت کے تناظر میں ایک آفت ظاہر ہو سکتی ہے کیونکہ ان کیمپوں میں غلاظت اور گندگی اب ڈھیروں کی صورت میں دکھائی دیتی ہے اور سارے علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے عالمی امدادی اداروں ک تعاون سے روہنگیا مہاجرین کی ویکسینیشن بھی شروع کر رکھی ہے۔


Share: